جیل کے اندر سے ویڈیو کانفرنسنگ
جیل کے اندر سے ویڈیو کانفرنسنگ
لکھنؤ میں عدالت کے اندر وکلاء نے مشتبہ افراد کی پٹائی کی تھی
اس قانون کے تحت ایسے ملزموں کے مقدمات کی سماعت جیل کے اندر ہی ہوگي اور انہیں عدالت نہیں لایا جائےگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لکھنؤ میں گرفتار کیے گئے مشتبہ انتہاپسندوں کو عدالت کے اندر بعض وکلاء نے زدوکوب کیا تھا۔ اس طرح کے واقعات لکھنؤ سے قبل وارانسی، فیض آباد اور غازی آباد کی عدالتوں میں بھی پیش آچکے ہیں۔

ضابطہ فوجداری میں ترمیم کا بل یوپی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر لال جی ورما نے کہا کہ ملزموں کی سلامتی کے پیش نظر قانون میں ترمیم کی جارہی ہے۔

دوسری طرف عدالت کے اندر مؤکلوں کےساتھ مار پیٹ کرنے اور مقدمات کے بائیکاٹ کے رویہ پر روک لگانے کے لیے اترپردیش بار کونسل نےوکلا کی تنظیموں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اترپردیش بار کونسل کے سکریٹری امریندر کمار سنگھ نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حساس مسئلہ ہے۔