یہ گھر نیو آرلینز کے لوئر نائنتھ وارڈ میں تعمیر کیے جائیں گے اور ان پر فی گھر ڈیڑھ لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔
تنتالیس سالہ بریڈ پٹ نے اس مقصد کے لیے نہ صرف ذاتی طور پر پانچ ملین ڈالر عطیہ دیا ہے بلکہ مزید عطیات کی اپیل بھی کی ہے۔ بریڈ پٹ کا کہنا ہے کہ’ یہ ایک گھر پناؤ قسم کی مہم ہے‘۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دولتمند حضرات، چرچ گروپس اور کاروباری کمپنیاں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔
بریڈ پٹ نے امید ظاہر کی کہ آنے والے موسمِ گرما میں ان گھروں کی بنیادیں مکمل ہو چکی ہوں گی۔ ان کا کہنا تپا کہ’ کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس طرح کے ایک ہزار گھر نہ بنا سکیں، یا دس ہزار گھر تعمیر نہ ہو سکیں‘۔
یہ گھر تیرہ ماہرینِ تعمیرات پر مشتمل ٹیم نے ڈیزائن کیے ہیں اور ان کی تعمیر اور ڈیزائن میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ یہ ماحول دوست ہوں۔
یاد رہے کہ بریڈ پٹ اور ان کی ساتھی اداکارہ انجیلینا جولی بھی نیو آرلینز کے فیشن ایبل علاقے فرنچ کوارٹرز میں ایک گھر کے مالک ہیں جس کی مالیت قریباً ساڑھے تین ملین ڈالر ہے۔