افغانیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے
افغانیوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے
افغانستان میں اہم مسئلہ روزگار، کھانا، پانی اور بجلی ہے
طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد سے کابل کی آبادی میں چارگنا اضافہ ہوا ہے اور ملک میں روزی روٹی، ملازمت اور صاف پانی جیسے بنیادی مسائل آج بھی بر قرار ہیں۔

ہر روز ٹی وی پر اعلان کیا جاتا ہے کہ بیماریوں سے بچنے کے لیے پانی ابال کر پیا جائے لیکن صاف پانی کے لیے حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔ اس کے پاس یہ بہانہ بھی نہیں ہے کہ بغداد کہ طرح شدت پسند بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اربوں ڈالر خرچ کیے جا چکے ہیں لیکن بجلی پانی اور روزگار کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے اسی لیے ان لوگوں کے لیے حمایت میں بھی کمی آرہی ہے جو افغانستان کو طالبان سے آزاد کرانے آئے تھے۔