 مرلی نے تالیوں کی گونج بھی سنی ہے اور ’ نو‘ کی ناپسندیدہ صدا بھی |
آسٹریلوی لیگ سپنرشین وارن نے جب اس سال ایشز میں اپنے ٹیسٹ کرئیر کا اختتام سات سو آٹھ وکٹوں پر کیا تھا تو یہ بات سبھی جانتے تھے کہ ان کا یہ عالمی ریکارڈ زیادہ دیر تک سری لنکن آف سپنر سے نہیں بچ سکےگا، سو وہ انگلینڈ کے خلاف کینڈی ٹیسٹ میں مرلی دھرن کا ہوگیا۔ |