ان کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر ملکی صحافی، فوٹوگرافر اور ٹیلی ویژن ٹیمیں بھی یہ میلہ دیکھنے کےلئے لاہور آئیں۔
اگرچہ اِس برس پاکستان میں دِگرگوں سیاسی حالات کے باعث اس سالانہ میلے کا انعقاد مشکل دکھائی دیتا تھا اور مغربی ممالک کی حکومتیں بھی اس سفر کے معاملے میں اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہی تھیں، اس کے باوجود دنیا بھر سے اتنے فنکاروں کا لاہور میں جمع ہونا منتظمین کے مطابق میلے کی عالمی مقبولیت کا غماز ہے۔
یہ اجتماع گذشتہ چھ برسوں سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں قائم الحمراء آرٹ کونسل میں منعقد ہوتا ہے۔ اس سے قبل نوجوانوں کےلئے میوزیکل کانسرٹ، بچوں کے پُتلی تماشے، کلاسیکی موسیقی اور عارفہ کلام کی محفلیں نیز تھیٹر اور