جزیرے ہینان کے بیوٹی کراؤن تھیئٹر میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں دو ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش تھی اور جیسے ہی چین کی 23 سالہ ملکہ حسن کو مس ورلڈ کے لیے چنا گیا تو ہال تالیوں کی آواز سے گھونج اٹھا۔
بیجنگ سے تعلق رکھنے والی زانگ زی لِن ایک سیکریٹری ہیں اور ان کے متعلق شروع سے ہی بک میکرز کہہ رہے تھے کہ وہ جیت کے لیے پسندیدہ ترین ہیں۔
مس انگولا مائیکیلا ریئس دوسرے نمبر پر جبکہ مس میکسیکو کیرولائنا موران گورڈیلا تیسرے نمبر آئیں۔
مقابلے میں شریک حسیناؤں کو ان کی جسمانی فٹنس، سٹائل، لباس، شخصیت اور خوبصورتی پر پرکھا جاتا ہے۔