رات کی شفٹ میں کینسر کا خطرہ
رات کی شفٹ میں کینسر کا خطرہ
خیال ہے کہ رات کو روشنی میں بیٹھنے سے وہ جینز متاثر ہوتی ہیں جو ٹیومر کو بننے سے روکتی ہیں
عالمی ادارۂ صحت کی انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ اینڈ کینسر کی رپورٹ نرسوں اور فضائی میزبانوں پر کی گئی تحقیق پر مشتمل ہے۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتوں کے جسم کے قدرتی نظام یا ’باڈی کلاک‘ میں ردوبدل سے بریسٹ کینسر کے مواقعے زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ جانوروں پر کی گئی تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مغربی ممالک میں بیس فیصد لوگ رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔