پولیو: دو سو ملین ڈالر کا عطیہ
پولیو: دو سو ملین ڈالر کا عطیہ
پولیو کا مرض چار ملکوں نائجیریا، پاکستان ، بھارت اور افغانستان میں بہت کثرت سے پایا جاتا ہے
پولیو کا مرض چار ملکوں نائجیریا، پاکستان ، بھارت اور افغانستان میں بہت کثرت سے پایا جاتا ہے اور صحت کی عالمی تنظیم دو سو ملین ڈالر کا یہ عطیہ انہیں ملکوں میں خرچ کرے گی۔

بچوں کے فالج کی بیماری کو ختم کرنے کا پروگرام اتنا کامیاب رہا ہے کہ بیس سال پہلے تین لاکھ بچے اس میں مبتلا ہوتے تھے تو اب سال میں سات سو کے قریب ہوتے ہیں۔

پولیو کے خاتمے کے لیے ملنے والی نئی امداد کا اعلان ایسے وقت ہوا ہے جب عالمی ادارۂ صحت یہ مطالبہ کر رہا ہے کہ اس مرض کے مکمل خاتمے کے لیے عطیات دیئے جائیں۔

انیس سو اسی کی دہائی کے آخر میں اس مرض سے تین لاکھ ساٹھ ہزار بچے مفلوج ہوجاتے تھے۔