عام پیپربُک سائز کا یہ بُک ریڈر امریکہ میں فروخت کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت تین سو ننانوے ڈالر یا ایک سو پچانوے پاؤنڈ ہے اور اس میں دو سو کتابیں محفوظ کرنے کی گنجائش ہے۔
ایمازون کا کہنا ہے کہ کہ اس نے ایسی نوے ہزار تابیں تیار کی ہیں جو اس بُک ریڈر کی مدد سے پڑھی جا سکیں گی اور ان کتابوں میں مقبول عام کتابیں بھی شامل ہیں کینڈل نامی اس بُک ریڈر کے خریدی جاے والی ایک کتاب کی قیمت نو اعشاری ننانوے ڈالر ہو گی۔
کتابیں پڑھنے کے علاوہ اس ریڈر کے ذریعے اخبار اور رسالہ بھی پڑھی جا سکیں گے۔ ٹثالاً کینڈل کے ذریعے نیویارک ٹائم پڑھنے والے ماہانہ تقریباً چودہ ڈالر ادا کریں گے اور انہیں روزانہ تازہ اخبار از خود پڑھنے کو مل جائے گا۔
اس ریڈر میں یہ گنجائش ہے کہ وہ ان تمام اخبارات اور رسائل کو از خود ڈاؤن لوڈ کر لے گا جن کی قیمت ادا کی جائے گی۔